the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
قران مجید کی تبلیغ پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ کتاب الہی کو دوسروں تک پہنچائیں ۔یہ ختم نبوت کا تقاضا ہے نبی کریم ﷺ کی بعثت تمام انسانیت اور تمام زمانوں کے لیے ہے ۔اب قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا لیکن پیغامی قرانی کی دعوت و تبلیغ کی ضرورت باقی رہے گی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ۔جناب مولانا ہارون رشیدصدر جامعہ نے مدرسہ ریاض الصالحات ( شانتی نگر) ایل بی نگر ورنگل کے افتتا ح کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ قران مجید کے حقوق سے غفلت برتنا سخت نادانی کی بات اور حد درجہ خسارے کا سودا ہے ۔قران سے غفلت میں گزرنے والا وقت وقت کا ضیاع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے ۔انہوں نے کہا کہ عربی مدارس دینی قلعے ہیں ۔یہ مسلمانوں کے ایمان کو مضبوط بناتے ہیں ۔علم دین حاصل کرنا مرد اور عورت پر فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہر محلہ میں دینی مدرسہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمان قرآن کی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کے نتائج آج ہمارے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں دینی ماحول پیدا کریں کم عمر سے قران کی تعلیمات دلوانے کی سختی سے ہدایت دیں ۔مولانا مفتی منھاج قیومی صدر صفابیت المال ضلع ورنگل نے کہا کہ بچوں کو عربی کی تعلیم دینے میں غفلت نہ برتیں ۔انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ عربی مدارس کی مزید کیا ضرورت ہے ؟دراصل ان میں دین کی اہمیت نہیں ہے ویسے تو گلی گلی میں کئی مختلف میڈیم کے مدارس موجود ہیں اس کے خلاف کوئی نہیں کہتا ۔ہمیں ایمان کو پختہ



کرنے ضرورت ہے ۔محمد عبدالقدیر مو ظف لکچرر نے کہا کہ غریب بچوں کا خصوصی خیال کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ استاد کا مرتبہ بہت بڑا ہوتا ہے ہمیں استاد کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ان عزت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔مولانا محمد صابر نیر امام و خطیب مسجد اہلحدیث نے کہا کہ قران مجید کی تعلیمات کو عام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے قران کی دوری کی وجہ سے مسلمان دنیا میں کئی مقامات پر مشکلوں اور مصیبتوں سے دوچار ہیں ۔جناب مولانا تنویرالاسلام قاسمی ناظم مدرسہ ہذا نے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا کلام ہے اللہ تعالی نے قران کریم کا نزول فرما کر دنیائے انسانیت کو گمراہی ،ذلالت ،جہالت ،تعصب ،اور اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا یا تاکہ انسانیت اپنی صحیح مقام کو پہچان سکے ۔انہوں نے کہا کہ قران مجید قدرت الہی کی روشن دلیل اور حضور ﷺ کا زندہ جاوید معجزہ ہے یہ قران مجید دنیائے انسانیت کو بے دینی و جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر اپنے انوار سے منور کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کے راستہ پر ہم سب کو چلنے والا بنادے جس کو اللہ تعالی نے انعام و اکرام سے نوازاہے ۔انہوں نے تمام عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ اپنے لڑکیوں کو دینی و عربی تعلیم سے ہمکنار کریں ۔پروگرام کا آغاز ایک کم سن قاری کے قرات کلام پاک سے ہوا ۔اس پروگرام میں مولانا طالب الرحمن ،محمد عبدالقہار ،محمد ممتاز اسلامیہ کالج ،محمد عظیم الدین ،محمد مستان اور مقامی افراد کی کثیر تعداد شریک تھی
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.